۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
آيت اللہ بشير نجفی

حوزہ/ حضرت آيت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی نے اسرائیلی غاصبی ٹولے کی طرف سے لبنان میں کئے جارہے ظلم و ستم پر،لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحث خارج کے اپنے درس میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آيت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے اسرائیلی غاصبی ٹولے کی طرف سے لبنان میں کئے جارہے ظلم و ستم پر،لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحث خارج کے اپنے درس میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی دفتر سے دیر رات عربی زبان میں جاری کئے گئے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ؛

بسمه تعالى...

عزیز لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر، جو غاصبی ٹولے اسرائیل کی طرف سےانتہائی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں، جس کے نتیجے میں، اب تک، سینکڑوں شہریوں کی شہادت ہو چکی ہے اور زخمی ہیں، اور دسیوں ہزار اپنے علاقوں سے بے گھر ہو چکے ہیں، لہذا کل بروز منگل، 20 ربیع الاول 1446 ہجری، 24/09/2024 درس کی تعطیل ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .